اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی تائيد کے بعد مائیک پمپئو امریکہ کے نئے وزیر خارجہ بن گئے ہیں۔ ریکس ٹیلرسن کے مستعفی ہونے کے بعد امریکی صدر نے امریکی وزارت خارجہ کے لئے مائیک پمپئو کو نامزد کیا تھا ۔ سینیٹ اجلاس میں 57 ارکان نے پمپئو کے حق میں جبکہ 42 ارکان نے پمپئو کے خلاف ووٹ دیا۔ پمپئو حد اقل ووٹ حاصل کرکے امریکہ کے وویر خارجہ منتخب ہوگئے ہیں۔ پمپئو کو ان انتہا پسند امریکی رہنماؤں میں شامل ہیں جو ایران اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہیں۔
.......
/169